زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرانے کی ہدایت

زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرانے کی ہدایت

ملتان(کرائم رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد سہیل چودھری نے ملتان ریجن وہاڑی ، خانیوال اور ۔۔

لودھراں کے بلڈنگ افسروںسے میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں ایس پی لیگل شعبان محمود ، اے ڈی آ ئی جی منصور عالم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عبدالرحیم لانگ ، اکاؤنٹنٹ ملک محمد طارق ودیگر افسران نے شرکت کی ۔ آ ر پی او نے بلڈنگ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کروائیں فنڈز کا مسئلہ نہیں ہے فنڈ زوافر مقدار میں موجود ہیں ۔ ان کو استعمال میں لائیں ۔ میٹنگ میں خصوصی طور پر چھوٹے ملازمین اور کلاس فور کے ملازمین کے رہائشی مکانوں کی حالت بہتر کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان کو کسی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس کے علاوہ زیر تعمیر پولیس دفاتر کی بھی جلد از جلد تکمیل مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں