منشیات فروشی کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمات درج

منشیات فروشی کے الزام میں سات  افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان( کرائم رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 تھانہ جلیل آباد پولیس نے ملزم ناصر سے 10لیٹر شراب،نیوملتان پولیس نے ملزم مظہر علی سے 10لیٹر شراب،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم ندیم سے 10لیٹر شراب، مخدوم رشید پولیس نے ملزم وسیم سے 20لیٹر شراب،بستی ملوک پولیس نے ملزم طالب حسین سے 10لیٹر شراب،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم شاہد سے 1140گرام چرسجبکہ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم شاہد اقبال سے 1600گرام چرس برآمد کرلی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں