چلڈرن کمپلیکس ، نمونیا میں مبتلا مزید8بچے رپورٹ

چلڈرن کمپلیکس ، نمونیا میں مبتلا مزید8بچے رپورٹ

ملتان(لیڈی رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس ملتان میں نمونیامیں مبتلا 08 مزید مریض بچے رپورٹ ہوئے ہیں،رواں سال 2ہزار 171بچے رپورٹ ہوئے ۔۔

،67 دم توڑ چکے جبکہ اسوقت 32زیر علاج ہیں۔ تفصیل کے مطابق چلڈرن کمپلیکس ملتان میں چوبیس گھنٹے کے دوران نمونیا میں مبتلا 08مریض بچے رپورٹ ہوئے ۔ ترجمان چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر معاذ کا کہنا ہے کہ رواں سال نمونیا چیسٹ انفیکشن کے شکار 2ہزار 171 مریض بچے رپورٹ ہوئے جن میں سے 67بچوں نے دم توڑا جبکہ 2ہزار 72بچے صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے ، اس وقت نمونیا چیسٹ انفیکشن میں مبتلا 32 مریض بچے زیر علاج ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں