فوکل پرسن کی سمال ٹریڈرز چیمبرعہدیداروں سے ملاقات

فوکل پرسن کی سمال ٹریڈرز چیمبرعہدیداروں سے ملاقات

ملتان (لیڈی رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کی نامز د کردہ فوکل پرسن برائے سستی روٹی و انسداد تجاوزات نبیلہ بٹ کی چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے۔۔

 عہدیداران سے ملاقات ،عوام کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنانے اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے استدعا کی، چیمبر کی جانب سے سستی روٹی کے لیے مناسب نرخوں پر آٹا فراہمی اور انسداد تجاوزات کے لیے دفعہ 144نافذ کرنے اور اختیارات مقامی پولیس کو دینے کا مطالبہ کیا گیا۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ کی فوکل پرسن برائے سستی روٹی و انسداد تجاوزات نبیلہ بٹ،خواجہ عباد و دیگر نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر طارق کریم ،ضلعی چیئرمین خواجہ عمار یاسر ودیگر عہدیداران سے ملاقات کی اور عوام کو روٹی 16روپے میں فراہم کرنے اورشہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے تعاون کی استدعا کی ۔نبیلہ بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہر شعبہ میں ریلیف دینا چاہتی ہیں لیکن اس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز اورعوام کا تعاون ضروی ہے ۔اس موقع پر پرائس کنٹرول کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں