محکمہ اوقاف ،کمرشل پالیسی پر عملدرآمد ،6سائٹس نیلام

محکمہ اوقاف ،کمرشل پالیسی پر عملدرآمد ،6سائٹس نیلام

ملتان(خبرنگارخصوصی)محکمہ اوقاف پنجاب نے کمرشل پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا، 6 وقف کمرشل سائٹس نیلام کر دی گئیں،۔۔

 جن میں سے ملتان، راولپنڈی، بہاولپور، شورکوٹ کی ایک ایک جبکہ لاہور کی دو کمرشل سائٹ شامل ہیں۔ نیلامی سے محکمہ کو گڈول کی مد میں دو ارب پانچ کروڑ 56 لاکھ 27 ہزار 619 روپے کی آمدنی ہوئی، نیلامی سے کرایہ کی مدمیں محکمہ کو ماہانہ ایک کروڑ 9لاکھ 46ہزار 500 روپے موصول ہوں گے ۔اس سلسلے میں محکمہ اوقاف کا تمام سٹاف فیلڈ میں متحرک ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں