147واسا نادہندگان کے کنکشن مقطع،42لاکھ82ہزار ریکوری

147واسا نادہندگان کے کنکشن مقطع،42لاکھ82ہزار ریکوری

ملتان(وقائع نگار خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا چودھری محمد دانش کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ ۔۔

کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری۔ تمام سرکل انچارجز نے گزشتہ روز 42 لاکھ82 ہزار روپے کی وصولی ، 147کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع، 46صارفین کو گھریلو،23 کو کمرشل اور 22 کی کیٹیگری تبدیل کرنے اور مسنگ کنکشن کے حوالے سے بل جاری کرنے کی رپورٹ پیش کی۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ و چیئرمین ریکوری کمیٹی جواد کلیم اللہ تمام ریکوری افسروں کو دیئے جانے والے ٹاسک اور کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کر رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں