محکمہ جنگلات کی عالمی یوم الارض پرپلاسٹک فری پنجاب ریلی

محکمہ جنگلات کی عالمی یوم الارض پرپلاسٹک فری پنجاب ریلی

ملتان(وقائع نگار خصوصی)محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ’’عالمی یوم الارض‘‘اور ۔۔

’’پلاسٹک فری پنجاب‘‘کے سلسلے میں ایک واک منعقد کی گئی جس کی قیادت سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب سرفراز خان مگسی نے کی۔واک میں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر انصر محمود چٹھہ ، مہتمم جنگلات ملتان راشد محمود اور محکمہ جنگلات کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکریٹری جنگلات جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤتھ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمینی آلودگی ختم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ شجر کاری ہی موسمیاتی تغیرات اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کا سب سے آسان، فوری اور سستا طریقہ ہے ۔ انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا پلا سٹک نہ صرف انسانی صحت کے لیے مضر ہے بلکہ ماحول میں آلودگی کی بڑی وجہ بھی ہے ۔ لہذا ہمیں اس کا استعمال ترک کر دینا چاہیے ۔ اس موقع پر انہوں نے فارسٹ کمپلیکس میں پودا بھی لگایا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں