ضمنی الیکشن میں منظم ، ڈھٹائی سے دھاندلی کی گئی،تیمورالطاف

ضمنی الیکشن میں منظم ، ڈھٹائی سے دھاندلی کی گئی،تیمورالطاف

ملتان (لیڈی رپورٹر)ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں۔۔

 اہالیان حلقہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن مختلف شہروں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بڑی منظم اور ڈھٹائی سے دھاندلی کی گئی، اس دھاندلی نے ایک بار پھر 8فروری کی یاد دلائی جسے پوری دنیا نے دیکھا، اگر الیکشن کمیشن نے اپنے من پسند لوگوں کو ہی اقتدار میں لانا ہے تو یہ الیکشن کا ڈرامہ کیوں   چلایا جا رہا ہے ، ملک و قوم کے اربوں روپے کیوں ضائع کیے جا رہے ہیں جبکہ ہم پہلے ہی آئی ایم ایف کے مقروض ہیں اور ملکی معاشی حالات دن بند خراب ہوتے جا رہے ہیں مگر اس نومنتخب پی ڈی ایم حکومت کو اس بات سے کوئی غرض نہیں ،انہیں صرف اقتدار چاہیے تھا وہ انہیں مل گیا، ہمیں چوری شدہ مینڈیٹ واپس حاصل کرنا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں