مختلف جرائم میں ملوث 11افراد کیخلاف مقدمات

مختلف جرائم میں ملوث  11افراد کیخلاف مقدمات

ملتان( کرائم رپورٹر )پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث گیارہ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 بجلی چوری کے الزام میں لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم سلیم،قادرپورراں پولیس نے ملزم طاہر،مخدوم رشید پولیس نے ملزم ارشد علی،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم نادر عباس ،محمد شفیق کیخلاف کارروائی کی۔ غیر قانونی گیس ریلفلنگ کے الزام میں گلگشت پولیس نے ملزم صابر، کاشف،اعظم مستقیم،قطب پور پولیس نے ملزم طالب جبکہ پتنگیں فروخت کرنے کے الزام میں دہلی گیٹ پولیس نے ملزم عمر سے 25پتنگیں برآمد کرلیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں