حکمران اپنی عیاشی، فضول خرچیوں کو کنٹرول کریں،خواجہ شفیق

حکمران اپنی عیاشی، فضول خرچیوں کو کنٹرول کریں،خواجہ شفیق

ملتان (لیڈی رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ حکمران اپنی عیاشیوں اور۔۔

 فضول خرچیوں پر کنٹرول کریں ،ہر ماہ دو تین بار بجلی،گیس اور پٹرول مہنگا کرنے کے بجائے ایک ہی بار 25کروڑ عوام پر ایٹم بم گرا دیں تاکہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران آٹو پارٹس و ڈیکوریشن رضا پلازہ ابدالی روڈ و انجمن تاجران ڈیکوریشن زینتھ پلازہ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں صدر سیف اللہ شیخ،نائب صدر شیخ سیف اللہ عطاء میڈیا کوارڈینیٹر سعید اللہ شیخ،جنید خان ترین،چوہدری مشتاق احمد،سید ناظر مسعود،زیشان احمد،عبدالواجد انصاری،ملک حبیب احمد،خواجہ محمد جاوید،صدر زینتھ پلازہ ساجد امام، عبدالعلیم،محمد سیف،عمر فاروق،محمد غضنفر،محمد اجمل نے شرکت کی اجلاس میں بڑھتی مہنگائی بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ چھوٹا تاجر وں پر مختلف ٹیکسز میں اضافہ کی وجہ سے وہ زندگی سے عاجز آ چکے ہیں اس پر مستزاد کہ پولیس کی نااہلی کی وجہ سے چور ڈاکو قاتل دندناتے پھررہے ہیں تھانے سماج دشمن عناصر کی پناہ گاہ بن چکے ہیں کاروبار کرنا انتہائی مشکل بلکہ ناممکن ہو چکا ہے ۔ مارکیٹوں کے عہدیداران اور تاجروں نے خواجہ محمد شفیق سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ خواجہ شفیق طویل العمری اور شدید علالت کے باوجود ہر حکمران کے دور میں انہوں نے فرنٹ فٹ پر رہتے ہوئے تاجروں کے مفادات کا تحفظ کیا نہ کبھی جھکے نہ کبھی بکے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں