کوٹ ادو،ملاوٹی دودھ سے لوڈ دو گاڑیاں پکڑی گئیں

کوٹ ادو،ملاوٹی دودھ سے لوڈ دو گاڑیاں پکڑی گئیں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ملاوٹی دودھ کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی کی مسلسل کارروائیاں جاری،فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ناکہ بندی کے۔۔

 دوران کوٹ ادومیں 2 دودھ بردار گاڑیوں کی انسپکشن کے دوران 500لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا گیا،گاڑی مالکان کو 10 ہزارروپے جرمانہ بھی عائدکردیاگیا،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاویدکے مطابق ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی اوردودھ میں فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی بھی پائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ سینکڑوں لٹر دودھ تلف کر کے گاڑی مالکان کو جرمانے عائد کر دیے گئے ،بنیادی غذاء میں ہر گز ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،مسلسل چیکنگ کیلئے شہرکے داخلی و خارجی راستوں پر مسلسل ناکہ بندی کی جارہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں