انٹرمیڈیٹ طلبہ کی شکایت کے ازالہ کیلئے پورٹل تیار

 انٹرمیڈیٹ طلبہ کی شکایت  کے ازالہ کیلئے پورٹل تیار

ملتان(خصوصی رپورٹر) انٹرمیڈیٹ طلبا کی شکایت کے ازالہ کا پورٹل بنا دیا گیابتایا گیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ طلباء کی امتحانات سے۔۔

 متعلق شکایات کے فوری ازالہ کے لئے \'شکایات پورٹل\' بنا دیا گیا۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے انٹرمیڈیٹ طلباء و طالبات کے امتحانات سے متعلق خدشات کو دور کرنے اور شکایات کے اندراج کیلئے ایگزامینیشن کمپلینٹس پورٹل متعارف کروا دیا ہے ۔ امتحانات سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں طلباء، طالبات اور والدین آن لائن شکایات فارم فل کر کے باآسانی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔شکایت کو متعلقہ بورڈ کو بھیج دیا جائے گا اور ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں