قبضہ واگزار کروانے کا معاملہ اے سی کوٹ ادو کو تعریفی لیٹر جاری

 قبضہ واگزار کروانے کا معاملہ اے سی کوٹ ادو کو تعریفی لیٹر جاری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ کوٹ ادو میں سکول کی طالبات کی شکایت پر قبضہ واگزار کروانے کا معاملہ۔۔

،سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو محمد اصغر اقبال لغاری کو تعریفی لیٹر جاری کیا گیا جس کے مندرجات کے مطابق سیکرٹری کا کہنا ہے کہ مجھے انتہائی مسرت ہوئی کہ آپ نے سکول پر ناجائز قبضہ واگزار کروایا اس بہترین اقدام پر آپ اور ریونیو ٹیم کو شاباش دیتا ہوں،مجھے امید ہے آپ آئندہ بھی اسی جذبے کے تحت تعلیم کے فروغ اور سماجی خدمات ادا کرتے رہینگے ،یہ کام آپکے تعلیم سے محبت کا بہترین اظہار ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں