عالمی یوم زمین پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیمینار

 عالمی یوم زمین پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیمینار

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) عالمی یوم زمین پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیمینار،ریلی نکالی گئی جس میں شرکا نے۔۔

 ماحول صاف رکھنے کے لئے پلاسٹک بیگز کے عدم استعمال بارے انتظامیہ کو تعاون کی یقین دہانی کرائی-ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی-شہری تاجر اور صنعتی ادارے مہم میں ضلعی انتظامیہ،محکمہ ماحولیات کا ساتھ دیں - اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم نے سیمینار میں پلاسٹک اشیا کے بڑھتے نقصانات اور زندگی کو خطرات بارے آگاہی دی-اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد عالم،سینئیر صحافی امتیاز علی اسد،بسم اللہ ارم و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو آلودہ کرنے والی پلاسٹک اشیاء اور شاپرز کا استعمال روکنا بے حد ضروری ہے ۔ ہر قسم کی پلاسٹک اشیاء کی مینو چیک رنگ کو فی الفور روکا جائے ،سیمینار کے اختتام پر ڈی سی کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری افسران ملازمین،سول سوسائٹی،انڈسٹریل یونٹس نمائندگان،طلباء نے شرکت کی،ضلعی انتظامیہ نے پلاسٹک بیگز کی تیاری و استعمال ممنوع، مینوفیکچررز, ڈیلرز کو آن بورڈ لے لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں