میاں چنوں ،انجمن تاجران بڑھتی وارداتوں کیخلاف سراپا احتجاج

میاں چنوں ،انجمن تاجران بڑھتی وارداتوں کیخلاف سراپا احتجاج

میاں چنوں (نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران سراپا احتجاج ۔۔

،پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرے ،صدر انجمن تاجران چودھری محمود احمد ۔ تفصیلات کے مطابق میاں چنوں شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتوں کے خلاف صدر مرکزی انجمن تاجران میاں چنوں چوہدری محمود احمد کی سربراہی میں انجمن تاجران کے تمام عہدے داران اور ممبران نے ڈی ایس پی افس کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا، صدر چودھری محمود احمد اور عہدے داران نے ڈی ایس پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور معززین شہریوں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے ،چوہدری محمود احمد نے کہا کہ جن شہریوں سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں چوروں اور ڈاکوؤں کو فوری طور پر پکڑ کر متاثرہ شہریوں کی مکمل ریکوری کروائی جائے انہوں نے تین روز پہلے چئیرمین مرکزی انجمن تاجران صدر صرافہ بازار حاجی اشرف زرگر کے گھر ہونے والی چوری پر بھی ڈی ایس پی سے بڑی تفصیل سے بات چیت کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں