میلسی میں چوری کی متعدد وارداتیں ، مقدمات درج

میلسی میں چوری کی متعدد  وارداتیں ، مقدمات درج

میلسی (نامہ نگار ) میلسی میں چوری کی متعدد وارداتیں،کہروڑ پکا پھاٹک پر حافظ نادر عطا کی دکان سے ۔۔

چور 25 ہزار 500 کی سولر پلیٹ اور سگریٹ چوری کرگئے ۔بستی درپور کے محمد رفیق کے زرعی رقبے سے چور ساڑھے تین لاکھ کا ٹرانسفارمر چوری کرگیا۔فتح پور کے عبدالوکیل کے گھر سے 3 لاکھ 65 ہزار کا گھریلو سامان ،قطب پور واگی کے قیصر عباس کے گھر سے اسکی عدم موجودگی میں 12 لاکھ 95 ہزارکا زیور اور نقدی،لالی پور کے محمد اصغر کی دوکان کی چھت میں رات کو نقب لگا کر 22 لاکھ روپے کی اشیاء ،مترو کے امان اللہ کی دکان سے 11 ہزار نقد 2 موبائل، اور چک نمبر 158 ڈبلیو بی کے راشد علی کے ہاں سے چور 3 لاکھ کا تعمیراتی سامان چوری کرگئے ۔میلسی سرکل پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں