ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ملکر کرکام کرنا ہوگا، عبید اللہ

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ملکر کرکام کرنا ہوگا، عبید اللہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کہا ہے کہ یوم الارض کے موقع پر ۔۔

ہمیں اپنے کرہ ارض کی حفاظت اور اس کی خوبصورتی کی قدر کرنے کا عہد کرنا چاہیے ،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ملکر کرکام کرنا ہوگا۔انہوں نے یوم الارض کے حوالے سے ایجوکیشن سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے ، قدرتی ماحول کی حفاظت، موسمی تبدیلی اور قدرتی آفات سے زمین اور جانداروں پر ہونے والے اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے طلبہ کو مکمل آگاہی فراہم کرنے کے لیے سرکاری سکولوں میں گرین بک کو نصاب کا حصہ بنایا اور اس کی تدریس کے لیے عملی اقدامات کیے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں