میاں چنوں میں وارداتیں ،شہری 2موٹرسائیکلوں سے محروم

میاں چنوں میں وارداتیں ،شہری 2موٹرسائیکلوں سے محروم

میاں چنوں (نامہ نگار)چوری اور ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری انتظامیہ جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، تفصیلات کے مطابق میاں چنوں اور گرد و نواح میں چوری اور۔۔

 ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کو غیر محفوظ بنا کر رکھ دیا ۔تھانہ سٹی کی حدود میں دو مختلف موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں ہوئیں، پہلی واردات میں چور لیاقت روڈ پرپیزا شاپ کے باہر سے موٹر سائیکل نمبر KWL.7738 چوری کرکے فرار۔دوسر ی واردات بھی لیاقت روڈ مرکز ادب کے باہر سے فوجی مقصود نامی شہری کی 125 موٹر سائیکل چوری ،شہری کتب کی خریداری کیلئے مرکز ادب آیا تھا دونوں چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہے ، عوامی حلقوں کی اعلیٰ حکام سے چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں پر قابو پانے کی اپیل ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں