باگڑ سرگانہ ، ورکشاپوں، ویلڈنگ کی د کانوں پر چائلڈ لیبر

باگڑ سرگانہ ، ورکشاپوں، ویلڈنگ کی د کانوں پر چائلڈ لیبر

باگڑسرگانہ(نامہ نگار) ورکشاپوں ویلڈنگ کی د کانوں پر چائلڈلیبر جاری ،غریبوں کے بچے سکولوں کی بجائے مختلف جگہوں پہ کام کرنے پرمجبور۔۔

انتظامیہ خاموش عوامی حلقوں کااصلاح احوال کا مطالبہ تفصیل کے مطابق جیسے ہی ملک بھر میں گندم کاسیزن شروع ہوا ہے چائلڈ لیبر کی خلاف ورزیاں شروع ہو گئیں ہیں ملک میں چائلڈن لیبر کا قانون ہونے کے باوجود بھی آج چھوٹے بچوں کی ایک کثیر تعداد سکولوں سے باہر مختلف جگہو ں پہ کام کرنے پر مجبور ہے بعض ورکشاپوں میں تواب یہ حالت ہو چکی ہے سیزن کے آغاز کے دوران بچے چوبیس گھنٹے کام کرتے نظرآتے ہیں جن کو اس کی کوئی اجرت ہی نہیں ملتی صرف دوچار سو روپے ہرجمعرات کو بچوں کوبطور خرچہ دے کر گھروں کو بھیجا جاتا ہے اور ہنر سیکھانے کے نام پر سالوں اسی طرح ہزاروں معصوم بچوں سے مشقت لی جاتی ہے۔ حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں