سکول سے سرکاری لکڑی غائب سی ای او نے رپورٹ طلب کرلی

سکول سے سرکاری لکڑی غائب سی ای او نے رپورٹ طلب کرلی

وہاڑی( نمائندہ دنیا )سرکاری لکڑی مبینہ طور پر چوری کرنے پر سکول کمیٹی کی درخواست پر سی ای او ایجوکیشن نے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 170 ای بی میں نمبردار و چیئرمین سکول کونسل امجد گوجر نے سی ای او ایجوکیشن کو تحریری درخواست دی کہ سکول میں خشک لکڑیاں بڑی تعداد میں موجود تھیں جنہیں مبینہ طور پر فروخت کردیا گیا ہیڈ مسٹریس نے سکول کونسل یا ایجوکیشن اتھارٹی نمائندہ کو اعتماد میں نہ لیا ، نمبردار امجد گوجر نے سی ای او ایجوکیشن کو تحریری درخواست دی سی ای او ایجوکیشن نے معاملے کی انکوائری کیلئے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عنبرین غفور کو انکوائری افسر مقرر کردیا اور سات دن میں معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں