گیس چوروں کیخلاف آپریشن، متعدد کنکشن منقطع

 گیس چوروں کیخلاف  آپریشن، متعدد کنکشن منقطع

ملتان(خصوصی رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کا نواب پور اور نیو گلبرگ پیراں غائب میں آپریشن۔۔

 ،متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع۔بتایا گیا ہے کہ ایک صارف نواب پور میں کمپریسر استعمال کرنے کے جرم میں ملوث تھا جس کا میٹر اتار دیا گیا ۔ نواب پور میں ہی دو صارفین کے سروس سے میٹر دور لگنے کی وجہ سے منقطع کئے گئے ۔ نیو گلبرک کالونی چاہ قاسم والا میں دو صارفین غیر قانونی طور سروس ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کر چکے تھے جن کی سروس اور میٹر بھی منقطع کردئیے گئے ۔ جس پر دفعہ 462 سی کے تحت کارروائی ہوگی۔ملتان میں پانچ صارفین غیر قانونی طور پر دو گھروں میں گیس دے رہے تھے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔مظفر گڑھ وزٹ پر دو صارفین کی ایکسٹینشن ریموو کروائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں