نوسرباز شہری سے ایک لاکھ 20ہزار ہتھیا کر رفو چکر

 نوسرباز شہری سے ایک لاکھ 20ہزار ہتھیا کر رفو چکر

ملتان(کرائم رپورٹر )تھانہ کینٹ کے علاقے نوسربازوں نے شہری کو لوٹ لیا ۔پولیس نے اطلاع پاکر کارروائی شروع کردی ۔۔

حسیب احمد نے پولیس کو15اطلاع دی کہ میرا ملازم عبداللہ نجی بینک سے 3لاکھ20ہزار کے اسٹام لینے گیاہواتھا کہ لائن میں دونامعلوم افراد اس کے پیچھے کھڑے ہوئے تھے انہوں نے نوسربازی کرتے ہوئے ملازم کے ہاتھ سے پکڑے ہوئے پیسے چھین لیئے اور فورا ہی اپنی باتوں میں الجھاکر واپس کرکے بینک سے باہر نکل گئے ملازم نے پیسے گنے تو ایک لاکھ بیس ہزار کم تھے رقم نوسرباز لیکر فرار ہوگئے ،واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بینک میں لگے ہوئے سی سی ٹی کیمروں کی مددسے نامعلوم نوسربازو ں کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں