بجلی چوری کے خلاف مہم ،23ہزار 610 صارف پکڑے گئے

بجلی چوری کے خلاف مہم ،23ہزار 610 صارف پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر) 7 ستمبر سے جاری مہم میں اب تک23ہزار610 بجلی چورپکڑے گئے ۔ جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے ۔۔

خلاف23ہزار188 مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔میپکو ٹیموں نے پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن کے دوران19 ہزار127افراد کو بجلی چوری کرنے پر گرفتارکیاگیا۔بجلی چوروں کو3کروڑ70لاکھ یونٹس چوری کرنے پر ایک ارب46کروڑ50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ عائد کردہ جرمانے میں سے 87کروڑ روپے جرمانہ وصول کرکے خزانے میں جمع کروایاگیا۔ڈی جی خان اور رحیم یار خان سرکلوں کے زیر انتظام علاقوں میں گرینڈ آپریشن میں294 دیہاتوں میں بجلی چوری پکڑی گئی۔ دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے پر ٹرانسفارمرز اور ہائی ٹینشن جمپرز بھی اُتارے گئے ۔ ضلع ڈی جی خان اور راجن پور کے نوگوایریاز میں 116 دیہاتوں کی بجلی منقطع کی گئی۔ ضلع رحیم یار خان کے زیر انتظام 178دیہاتوں /گاؤں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اور جمپرز اُتارے گئے ۔7ستمبر2023ء سے 20اپریل 2024ء کے دوران ملتان سرکل میں3019بجلی چوروں کو262000000روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 162950000روپے وصول کئے گئے ۔2981مقدمات کا اندراج کرواکر2582افراد کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا۔ڈی جی خان سرکل میں4902صارفین کو223000000 روپے جرمانہ عائد اور 118920000روپے وصول،4807مقدمات درج کرواکر 3794بجلی چور گرفتار ہوئے ۔وہاڑی سرکل میں1922صارفین کو109000000روپے جرمانہ عائد اور62100000روپے وصول،1831مقدمات درج کرواکر1493بجلی چور گرفتار ہوئے ۔ جنوبی پنجاب میں نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہیں ۔ مہم میں یکم مارچ سے اب تک25ہزار 129ڈیفالٹرز سے 37کروڑ50 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔20 ہزار433 گھریلو نادہندہ صارفین سے 19 کروڑ92 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔ایک ہزار718نادہندہ تاجروں سے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے وصول ،306ڈیفالٹر صنعتکاروں سے 3کروڑ69 لاکھ روپے وصول ، جنوبی پنجاب میں 2 ہزار 648 نادہندہ کاشتکاروں سے 11 کروڑ42 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں