ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تزئین و آرائش جلد مکمل کرنے کا حکم

 ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تزئین و آرائش جلد مکمل کرنے کا حکم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا وزٹ کیا انہوں نے آؤٹ ڈور، امراض قلب وارڈ، ڈائیلسز وارڈ میں جا کر طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی و فراہمی، صفائی ستھرائی، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری اور۔۔۔

 دیگر انتظامی معاملات کو چیک کیا ڈپٹی کمشنر نے امراض قلب وارڈ میں ریو یمپنگ کے کام میں سستی روی پر محکمہ بلڈنگ کے آفیسر کی سرزنش کی اور وارڈ میں جاری تزئین و آرائش کے کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹرز و سٹاف کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی مشن ہے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف عوامی خدمت کیلئے ہیں ڈاکٹرز و عملہ دوران ڈیوٹی ہمہ وقت موجود ہوناچاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں