انسدادپولیو مہم،3 لاکھ 26 ہزار 33 بچوں کی ویکسی نیشن

انسدادپولیو مہم،3 لاکھ 26 ہزار 33 بچوں کی ویکسی نیشن

ملتان(لیڈی رپورٹر)ملتان میں انسداد پولیو مہم کے دو روز اختتام پذیر، پہلے روز 3 لاکھ 26 ہزار 33 پانچ سال تک کے کم عمر بچوں کو قطرے پلا دئیے گئے ۔۔۔

تفصیل کے مطابق ملتان میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ٹارگٹ 3 لاکھ 41 ہزار 31 پانچ سال تک کے کم عمر بچوں میں سے 3 لاکھ 26 ہزار 41بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 95.6 فیصد کوریج حاصل کر لی گئی جبکہ 34ہزار 894 بچے گھروں پر نہ ہونے کے باعث قطرے پینے سے محروم رہے جنہیں آئندہ دنوں کے دوران کور کیا جائے گا ۔سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی نے بتایا کہ مہم کے دوران 10 لاکھ 23 ہزار 93 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے جبکہ تین روز کے اختتام پر قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے تک فالو اپ مہم کو جاری رکھا جائیگا اس دوران دوسرے اضلاع سے بطور مہمان ملتان آئے ہوئے 28ہزار 115 سے زائد بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلا دئیے گئے ہیں جبکہ پہلے روز 22 بچوں کے والدین نے قطرے پلوانے سے انکار کیا جن کو انسداد پولیو ٹیموں نے منا کر بچوں کو قطرے پلوا دئیے انہوں نے کہا 29 اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم 3 مئی تک جاری رہے گی جبکہ انسداد پولیو مہم کے گزشتہ روز دو روز مکمل ہو چکے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں