جنوبی پنجاب،کپاس کا ہدف 36 لاکھ ایکڑ،صرف20 فیصد رقبہ پر کاشت

جنوبی  پنجاب،کپاس کا ہدف 36 لاکھ ایکڑ،صرف20 فیصد  رقبہ  پر  کاشت

ملتان(جام بابر سے )جنوبی پنجاب میں محکمہ زراعت نے کپاس کی کاشت کا ہدف 36لاکھ ایکڑ رقبہ مقرر کیا ہے لیکن تاحال 20 فیصد رقبہ پر ہی کپاس کاشت کی جا سکی ہے ۔

حکومت نے جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کا ہدف 36 لاکھ ایکڑ رقبہ مقرر کر کے پیداواری ہدف 60 لاکھ بیلز کر دیا ہے لیکن موجودہ صورتحال میں گندم کی خریداری میں تاخیراورمناسب قیمت نہ ملنے کے باعث کاشت کاروں کے لیے کپاس کاشت کرنا مشکل ہو گیا ہے ،اسی لیے مقررہ ڈیڈ لائن قریب آنے کے باوجود بھی تاحال 20 فیصد رقبہ پر ہی کپاس کاشت کی جا سکی ہے جس کو پورا کرنے کے لیے محکمہ زراعت نے آگاہی مہم شروع کر دی ہے ۔کاشت کاروں کا موقف ہے کہ نقصان کے لیے فصلیں کاشت نہیں کر سکتے اس لیے حکومت پہلے کپاس کی امدادی قیمت کا اعلان کرے جس کے بات کپاس کی فصل کاشت کریں گے ،حکومت کاشتکاروں کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے سنجیدہ نہیں جس کی وجہ سے کاشت کاروں کے لیے کپاس کاشت کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں