کو ٹ ادو، صفائی نظام تباہ ،شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل

کو ٹ ادو، صفائی نظام تباہ ،شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )ضلعی مرکز میں صفائی کا نظام غیر مؤثر ہو کر رہ گیا،شہرکے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگ ،لائن پار علاقہ میں کوڑے کرکٹ کے انبار، تعفن پھیلنے سے مختلف بیماریاں جنم لینے لگیں۔۔۔

تفصیل کے مطابق کوٹ ادوشہر کو گندگی سے نجات نہ مل سکی،شہر میں گندگی کی صورت حال جوں کی توں ہے ،کوٹ ادوشہر کے مختلف علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر میونسپل کمیٹی کے افسروں کا منہ چڑانے لگے ، مین شاہراہوں سمیت شہرکے اکثر علاقے بستی سندھی،مویشی منڈی روڈ،بستی نقدآبادوارڈ نمبر1،لائن پار علاقہ مال غریب آباد، ضیائکالونی ،سینماروڈ ،الشمس کالونی ،محلہ نورے والا، محلہ گانمن شاہ،لالہ زار کالونی،گلی سفیدوں والی سمیت دیگرمختلف علاقوں میں گندگی کے انبار لگنے اورسیوریج کے نظام کے ناکارہ ہونے کے باعث گلیوں میں نالیوں کا گنداپانی جمع ہونے سے شہری شدید مشکلات کاشکار ہیں اور تعفن نے ناک میں دم کر رکھاہے ۔مذکورہ علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں خاکروب یہاں کئی کئی روز تک غائب رہتے ہیں،گندگی جمع ہونے سے ان علاقوں میں تعفن بھی پھیلنے لگا ہے جبکہ بدبو نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی کوڑے کے ڈھیر شہریوں کی آمدورفت میں بھی رکاوٹ بن گئے ،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی کئی روز تک کوڑا کرکٹ نہیں اٹھایا جاتا،تعفن اور بدبو سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اگر بارش ہو جائے تو صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں