تاجر کا قتل و ڈکیتی،ملزموں کی عدم گرفتاری پر کل احتجاج کا اعلان

تاجر کا قتل و ڈکیتی،ملزموں کی عدم گرفتاری پر کل احتجاج کا اعلان

ملتان ( لیڈی رپورٹر )تاجرتنظمیوں نے تاجر کے قتل اور ڈکیتی کی واردات کے چار روز بعد بھی ملزم گرفتار نہ ہونے پر کل دن 11بجے چونگی نمبر 14پر بھر پوراحتجاج کا اعلان کیا ہے ۔۔

،احتجاج دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا۔ چونگی نمبر 14اور ملحقہ 25سے زائد تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے احتجاجی اجلاس کیا جس میں چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق،چیمبر آف سمال ٹریڈرز عہدیداران ملک طاہر ڈوگر،احتشام الحق،عزیز الرحمن انصاری ودیگر نے شرکت کی۔ رہنماؤں کا کہنا تاھ کہ چار روز گرزگئے ملزم گرفتار ہوئے نہ پولیس نے مقتول کے ورثاسے رابطہ کیا، کسی سینئر آفیسر کا اتنے بڑے سانحہ کے باوجود ہماری اشک شوئی نہ کرنا افسوسناک ہے ، شہر بھر کی مارکیٹوں کے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں