مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزرسے محروم

مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزرسے محروم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم ہوگئے ،ایک ہی روز4موٹر سائیکل ۔۔

،محنت کش کا رکشہ ،کاشتکار کے رقبہ سے سولر انورٹر،بھانہ سے گائے اوردکاندار کالیپ ٹاپ چوری ہوگیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 ڈی محلہ نورے والا کے  رہائشی پراپرٹی ڈیلر عبدالوقاص قریشی کی جامعہ مسجد رحمانیہ کے باہر ،موضع بھوبھڑغیر مستقل کے رہائشی یعقوب شیخ کی اڈا والی مسجدکے باہر، قصبہ گجرات کے علاقہ بیڈ سندیلہ کے نواز خان سندیلہ کی جامعہ مسجد حمزہ کے باہر ، چک نمبر 73 ایف لیہ کے محمد اجمل ہراج کی میڈیکل کمپلیکس کے باہرسے موٹرسائیکلیں،تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ میں عابد حسین مہر ویرڑ کا گھر کے اندر کھڑا رکشہ مالیتی اڑھائی لاکھ روپے چوری ہوگیا۔ چک نمبر 516 ٹی ڈی اے کے رہائشی دکاندار محمد نذیر کے گھر کی سیف الماری میں رکھا لیپ ٹاپ مالیتی 80 ہزار، سناواں موضع کھیڑا میں ملک غلام مرتضی پھلر ون کے رقبہ سے سولر انورٹر اور تار،موضع شادیخان منڈا میں محمد عرفان چانڈیہ کے بھانہ سے گائے چوری ہوگئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں