میپکو نادہندگان سے 8ارب 34کروڑ 21 لاکھ وصول

میپکو نادہندگان سے 8ارب 34کروڑ 21 لاکھ وصول

ملتان(خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر میپکوریجن میں بجلی چوروں اور۔۔

 نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ جنوبی پنجاب میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کے دوران 7ستمبر سے اب تک ڈیفالٹرز سے 8ارب 34 کروڑ 21 لاکھ وصول کئے گئے ۔589 نادہندہ کاشتکاروں سے 20 کروڑ 95 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔ ایک ارب51 کروڑ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر2 ہزار149 زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر کے ٹرانسفارمر اتار لئے گئے ۔ 7 ستمبر سے جاری مہم میں 4مئی2024ء تک 24 ہزار727 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔جنوبی پنجاب میں 238 روز سے جاری آپریشن میں بجلی چوروں کے خلاف 24 ہزار 307 مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔میپکو ٹیموں نے پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن کے دوران 20 ہزار562 افراد کو بجلی چوری کرنے پر گرفتارکیاگیا۔بجلی چوروں کو3 کروڑ 90لاکھ یونٹس چوری کرنے پر ایک ارب53 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ۔ عائد کردہ جرمانے میں سے 96 کروڑ 35لاکھ روپے جرمانہ وصول کرکے خزانے میں جمع کروایاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں