حلقے کے مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیح،تیمور الطاف مہے

حلقے کے مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیح،تیمور الطاف مہے

ملتان(لیڈی رپورٹر)ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے پی پی 213 متی تل، موضع مدینہ۔۔

، تندووالا، سلطان والا،بستی نور پور،چاہ گل والامیں منعقدہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں رانا برادری کے رانا محمد ندیم،رانا لال، رانا محمد اکرام،ظہیر الدین،اٹھنگل برادری کے مطیب اٹھنگل، ملک مرتضیٰ اٹھنگل، حاجی شیر محمد اٹھنگل، ٹانگرہ برادری کے قاسم خان ٹانگرہ، رمضان ٹانگرہ،اوبھایا برادری کے ملک ربنواز اوبھایا، نواب صادق اوبھایا، رمضان اوبھایا،دھول برادری کے مہر اسلم دھول ودیگر کا مشکور ہوں جنہوں نے مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا، وعدہ کرتا ہوں آپ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا ،حلقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی کوشش کروں گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں