11 اضلاع کے سکولوں میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کیلئے اساتذہ کی تربیت کا فیصلہ

11 اضلاع کے سکولوں میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کیلئے اساتذہ کی تربیت کا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر) جنوبی پنجاب کے 11اضلاع کے سکولوں میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے لئے اساتذہ کو تربیت دینے کافیصلہ کرلیا گیا ۔۔

،تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے جنوبی پنجاب کے بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ، خوشاب، لیہ، لودھراں، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، میانوالی، بھکر، بہاولنگر، اور راجن پور اضلاع میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے لئے اساتذہ کوتربیت دینے کافیصلہ کیا ہے جس کے لئے تمام سی ای اوز کومراسلہ جاری کردیا گیا ہے ، چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے ماسٹرٹر ینرز اساتذہ کے لئے جامع تربیتی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے ، قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ، 200 ماسٹر ٹرینرز کی فہرست تیار کی ہے یہ جامع تربیتی پروگرام تین مراحل پر مشتمل ہے 5 دن فزیکلی سیشن ہوں گے جبکہ اس کے بعد 5 دن کی آن لائن ٹریننگ اور پھر 5 دن فزیکلی سیشن ہوں گے ، ان ماسٹر ٹرینرز کا انتخاب تعلیمی میدان میں ان کی مہارت اور تجربے کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔اس لئے ان ماسٹرٹرینرز کو متعین تاریخوں اور اوقات پر مذکورہ ٹریننگ سیشن میں شرکت کی اجازت دی جائے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں