وارداتیں روکنے کیلئے تاجر منظم ومتحد ہوجائیں، خواجہ سلیمان

وارداتیں روکنے کیلئے تاجر منظم ومتحد ہوجائیں، خواجہ سلیمان

ملتان(لیڈی رپورٹر)تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ جرائم کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف پولیس پر تکیہ کرنے کے بجائے تاجر منظم و متحدہوجائیں۔

بڑھتی ہوئی وارداتوں اور تشویشناک صورتحال سے تاجر ہی نہیں عوام بھی اضطراب میں مبتلا ہیں ،حالات کی خرابی نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار کردیا ہے ،وہ انجمن تاجران حسینیہ بازار تا رضا آباد سورج میانی کے بلامقابلہ منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے موقع پر شرکاء سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے نو منتخب عہدیداروں صدر سید عمران عباس شاہ، جنرل سیکرٹری اجمل شیرازی، سرپرست اعلیٰ سید حسنین شاہ، چیئرمین ڈاکٹر اطہر ملک، وائس چیئرمین امجد صدیقی،سینئر نائب صدر سید منیر حسین شاہ، نائب صدر طالب حسین ودیگر سے بھی حلف لیا ۔ شیخ جاوید اختر، جعفر علی شاہ اور خالد محمود قریشی نے کہا کہ پولیس اپنی ڈیوٹی سے غافل ہو چکی مگرتاجر اپنی مدد آپ کے تحت مارکیٹوں بازاروں میں کیمروں کی تنصیب اور سکیورٹی گارڈز کا انتظام کریں انتظامیہ اور پولیس اپنے فرائض پوری تندہی اور ایمانداری سے انجام دیں توجرائم کی بیخ کنی ممکن ہو سکے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں