بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،میاں بیوی زخمی

بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،میاں بیوی زخمی

ملتان( کرائم رپورٹر )جھگڑے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے پولیس نے اطلاع پاکر کارروائی شروع کردی ۔

تفصیل کے مطابق قادرپورراں پولیس کو ناصر نے اطلاع دی کہ محمد رئوف نامی شخص اپنے ہمسائے لیاقت کے گھر گھس گیا جس نے ڈنڈے کے وار کرکے لیاقت اور اس کی بیوی بلقیس بی بی کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا زخمی میاں بیوی کو علاج کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کردیاگیا،واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش کاآغاز کیاتو معلوم ہوا کہ ملزم رئوف نشئی ہے جو مضروب کے قریبی رشتہ دار ہیں جھگڑے کی وجہ بچوں کی معمولی توں تکرار تھی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں