تجاوزات کیخلاف آپریشن، 6دکانداروں پر مقدمات

تجاوزات کیخلاف آپریشن، 6دکانداروں پر مقدمات

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن وارننگ کے باوجودتجاوزات ختم نہ کرنے پر6دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔۔۔

تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری کے حکم پر ضلعی مرکز کوٹ ادو میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ،میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی جانب سے تجاوزات ختم کرنے کے حوالے سے اعلانات بھی کیے گئے تھے جبکہ دکانداروں کو وارننگ بھی دی گئی تھی تاہم گزشتہ روز کے ہونے والے آپریشن میں تجاوزات ختم نہ کرنے پر6دکانداروں محمدارشد، غلام قاسم، محمد ریاض، غیور حمانی، محمد اصغر، قیصر کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر عدنان مرید کے مدعیت میں 2 الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں