تعلیم معاشرہ کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن :ثاقب خورشید

تعلیم معاشرہ کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن :ثاقب خورشید

وہاڑی ( نمائندہ خصوصی ) ضلع وہاڑی کو سب سے زیادہ داخلے کروانے اور سکول اولمپکس میں کامیابی ،ہائر سکینڈری ایجوکیشن ، بورڈ امتحانات سمیت دیگر شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے اور۔۔۔

 اعزازات حاصل کرنے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی معاشرہ کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے اس سلسلہ میں ننھے بچے کو علم کے نور سے منور کر کے انہیں شعور اور بہترین مستقبل فراہم کرنے والے اساتذہ کرام کی محنت اور کردار کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا یہی وجہ ہے کہ اساتذہ کو قوم کے معمار کہا جاتا ہے سے سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے وہاڑی کے تعلیمی اداروں کی شاندار کارکردگی کا کریڈٹ سی ای او سکینڈری مس شازیہ انور اور اساتذہ کو دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں