سنوکرکلبوں کی بھرمار،نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر

 سنوکرکلبوں کی بھرمار،نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) سنوکر کلبوں کی بھرمار،نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر، منشیات، سگریٹ کا بے دریغ استعمال،جوابھی کھیلا جانے لگا،شہریوں نے ڈی پی او خانیوال سے کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کردیا ۔۔۔

ضلع بھر میں درجنوں سے زائد سنوکر کلب قائم ہو چکے ہیں جس کے باعث نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے ۔نوجوان سارا سارا دن ان کلبوں میں گزار کے گھروں کو چلے جاتے ہیں، ان مقامات پر نوجوان منشیات اور سگریٹ کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں اور جوا بھی کھیلا جاتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں