کوٹ ادو، تجاوزات مافیا کیخلاف گھیراتنگ، متعدد پر مقدمات

کوٹ ادو، تجاوزات مافیا کیخلاف گھیراتنگ، متعدد پر مقدمات

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ،متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق کوٹ ادو شہر میں خوانچہ فروشوں دکانداروں اور لوڈ رکشہ والوں نے تجاوزات قائم کر رکھی تھی ۔۔۔

 جس سے سڑک سکڑ کر رہ گئی، ٹریفک کی آمد و رفت شدید متاثر ہورہی تھی ، انسپکٹر اینٹی اکروچمنٹ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو محمد عدنان نے ٹیم کے ہمراہ شہر میں گشت کیا تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں خوانچہ فروشوں اور لوڈ رکشہ والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محمد ارشد ،غلام قاسم ،ریاض غیور رحمانی ،محمد اصغر قیصر کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کرا دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں