حکومت نے کسان کو اربوں روپے کا پیکیج دیا، طلحہ شیخ

حکومت نے کسان کو اربوں روپے کا پیکیج دیا، طلحہ شیخ

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر محمد طلحہ شیخ کا کہناہے کہ زراعت کی ترقی کے لیے حکومت پنجاب نے اربوں روپے مالیت کا کسان پیکیج دیا ہے ۔

ملک زاہد اعوان کے ڈیرے پر کاشت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کی فلاح کی خاطر گورنمنٹ نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں سولر سسٹم کی فراہمی ، بلاسود قرضوں کی فراہمی ،زرعی اوزاروں کی سبسڈی پر فراہمی ، پختہ کھالوں کی تعمیر کے لیے اقدامات شامل ہیں، مختلف باغات کے وزٹ کے بعد باغبان حضرات سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینگو ہاپر (آم کا تیلہ) کے خلاف پہلے سپرے کے بعد ہاپر تو ایک دفعہ بظاہر ختم ہو جاتا ہے مگر 10-7 دن بعد پھر سے اچانک اس کا حملہ شدت کے ساتھ نظر آتا ہے ، اس کی وجہ بعد میں انڈوں سے نکلنے والے بچوں کا بچ جانا ہے ، یہ بچے اب زیادہ تعدادمیں شدت کے ساتھ حملہ کرتے ہیں اور نقصان کا باعث بنتے ہیں۔یہ صورتحال اکثر اُن باغات میں نظر آتی ہے جہاں خوابیدگی کے دوران تنوں پر سپرے نہیں ہوتا یا پھولوں کے موسم میں حملہ کی صورت میں دیر سے سپرے ہوتا ہے ان حالات میں تیلے کے مکمل کنٹرول کے لئے پہلے سپرے کے بعد (تقریباً ایک ہفتہ) دوبارہ سپرے کرنا ضروری ہے تاکہ تیلے کی بڑھتی ہوئی آبادی اور آم میں نقصان کو کنٹرول کیا جا سکے کلوتھیناڈیان 150 ملی لیٹر + لیمڈا سائی ھیلو تھرین 60 ملی لیٹر یا بائی فینتھرین 100 ملی لیٹر فی سو لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں