دکانداروں کی من مانی ،سبزیا ں،پھل سستے نہ ہوسکے

دکانداروں کی من مانی ،سبزیا ں،پھل سستے نہ ہوسکے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد نہ ہو نے کے باعث سبزیا ں اور پھل سستے نہ ہوسکے ،د کا ن دار من ما نی قیمت پر فروخت کر رہے ہیں سبزیاں، پھل کے دام بدستور پہنچ سے باہر ہیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا، اوپن مارکیٹ میں پیاز 160 روپے ، ٹماٹر درجہ اول 50 روپے فی کلو ہیں، لہسن چائنہ 450 روپے ، ادرک 650روپے ، سبز مرچ 100 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے ، کھیرا 50 روپے ، بند گوبھی 60روپے فی کلو مل رہی ہے ، پھلوں میں سیب 300 روپے اور خربوزہ 80روپے فی کلو مل رہا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں