گرلز سکول کے مین گیٹ کے سامنے گندے پانی کاتالاب

گرلز سکول کے مین گیٹ کے سامنے گندے پانی کاتالاب

گگومنڈی(نامہ نگار) نواحی گاؤں173 ای بی کے رہائشی فاروق رامے ،نذیراحمد نمبردار، لیاقت جٹ ودیگرنے بتایاکہ گاؤں ہذاکے گورنمنٹ گرلزہا ئر سیکنڈری سکول کے مین گیٹ کے سامنے گندے پانی کاتالاب اورکوڑے کرکٹ کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں ۔۔۔

جس کی وجہ سے سکول میں تعلیمی سرگرمیاں متاثرہورہی ہیں بارہاتوجہ دلانے پربھی انتظامیہ کے کان پرجوں نہیں رینگی ہے جبکہ نواحی گاؤں213 ای بی کے مکینوں محمد بوٹا، سیدنویدحسین شاہ، خالد محمودودیگرنے بتایاکہ گاؤں کے داخلی راستہ پرسڑک کے اوپرتک گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے بنائی گئی ہیلپ لائن پردرجنوں شکایات کرچکے ہیں لیکن تاحال کوئی نوٹس نہیں لیاگیاہے ں مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے فوری نوٹس کا مطالبہ کردیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں