عوام بے بنیاد جھوٹی درخواستوں سے گریز کریں، سہیل چودھری

عوام بے بنیاد جھوٹی درخواستوں سے گریز کریں، سہیل چودھری

ملتان (کرائم رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے بہترین کارکردگی کے حامل ٹریفک اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ۔

 ان کا کہنا تھا کہ سینئر ٹریفک وارڈن اور ٹریفک وارڈن کی آ گاہی مہم سے عوام الناس کی اکثریت نے ٹریفک پولیس کی ان کاوشوں کو سراہا ۔اور انہیں مزید محنت اور لگن سے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ پولیس کا ہی حصہ ہے باہمی کوآرڈی نیشن پر مبنی ٹریفک وارڈنز کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ جس بنا پر انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ۔ تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں سینئر ٹریفک وارڈن محمد صدیق، ٹریفک وارڈن محمد فرخ، عابد حسین، علی حسن ،محمد جمشید اور محمد کاشف شامل تھے ۔بعد ازاں آ ر پی او نے دفتر آ ئے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل ڈسٹرکٹ لیول پر ہی حل کریں تاکہ لوگوں کو سفر کی جھنجھٹ سے نجات مل سکے ۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ بے بنیاد اور جھوٹی درخواست دینے سے گریز کریں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں