نشتر 2 کے مختلف شعبے غیر فعال،مریضوں کو مشکلات

نشتر 2  کے  مختلف  شعبے  غیر  فعال،مریضوں  کو  مشکلات

ملتان(لیڈی رپورٹر) نشتر 2 ہسپتال میں مختلف شعبہ جات فعال نہ ہو سکے ، کئی شعبہ جات میں ڈاکٹروں اور آلات و مشینری کی کمی سمیت ڈاکٹروں کو درپیش دیگر مسائل کے حوالے سے پی ایم اے ملتان کی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات۔۔۔

مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق نشتر 2 ہسپتال کی فیکلٹی کے ہمراہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج کی سربراہی میں گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سے ملاقات کی ۔اس دوران انہیں بتایا گیا کہ نشتر 2 میں شعبہ نیفرالوجی، یورالوجی ، کارڈیالوجی ، گیسٹروانٹرالوجی اور ڈینٹل فعال نہیں کئے جا سکے ہیں جبکہ ایس این ای میں ان شعبہ جات کے لئے ڈاکٹروں کی آسامیاں بنا کر دوبارہ بھیجی جائیں جبکہ پہلے سے فعال شعبہ جات آرتھوپیڈک نیورو سرجری اور دیگر میں آلات و مشینری کی شدید کمی کے ساتھ انیستھیزیا ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے جبکہ ہسپتال کی پی ایم ڈی سی سے الحاق ،ڈاکٹرز کا تجربہ کا سرٹیفکیٹ ،نشتر اکیڈمک کونسل میں شمولیت سمیت دیگر مسائل سے بھی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کو آگاہ کیا گیا جس پر وی سی نشتر نے یقین دہانی کروائی کہ تمام مسائل سے متعلق اعلی حکام کو آگاہ کر کے فوری حل کروایا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں