بورے والا: ماڈل سٹی منصوبے کاترقیاتی کام سست روی کا شکار

بورے والا: ماڈل سٹی منصوبے کاترقیاتی کام سست روی کا شکار

بورے والا(نمائندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی بورے والا کی حدود میں ورلڈ بینک کے ماڈل سٹی منصوبے کی تکمیل ۔۔

کیلئے ترقیاتی کام عید کے بعد سست روی کا شکار ہو گیا۔وہاڑی بازار،گول چوک،کالج روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہو گئی۔ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت کی وجہ سے اندرون شہر سڑکوں پر ٹف ٹائل کے ڈھیر لگا دئیے گئے اور گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے چیچہ وطنی روڈ پر گزشتہ روز بچہ گٹر میں گر گیا تھا۔میپکو ڈویژن بورے والا کے ایریا میں پولز اور ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کا کام بھی نہیں ہو رہا ۔سخت گرمی میں کام کے دوران کئی گھنٹے بجلی بند ہونے سے میپکو کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے ۔ ڈویژنل پبلک سکول کے گیٹ پر پول کسی بھی وقت گر سکتا ہے ۔ شہر میں تجاوزات اور جگہ جگہ لگے ٹف ٹائلز کے ڈھیروں سے کسی بھی وقت شہری حادثہ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ٹریفک کی روانی،شہریوں اور طلبہ و طالبات کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ دوسری طرف عربیہ اسلامیہ روڈ پراور چیچہ وطنی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور ایس ای میپکو سرکل وہاڑی سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں