میپکو اہلکار کرنٹ لگنے سے جھلس گیا، ہسپتال منتقل

 میپکو اہلکار کرنٹ لگنے سے  جھلس گیا، ہسپتال منتقل

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر,نامہ نگار)11کے وی لائن پر کام کرتے ہوئے میپکو اہلکار کرنٹ لگنے سے پھلس گیا’ریسکیو اہلکاروں نے۔

 بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت پول سے نیچے اتار ا تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے 3کسی کے قریب میپکو ملازم 30سالہ ندیم ولدسلیم 11کے وی لائن پر کام کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے پول پر لٹک گیا ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے اہلکار کو بحفاظت نیچے اتار ا اور طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں