میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خاتمے کیلئے کریک ڈائون شروع

میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خاتمے کیلئے کریک ڈائون شروع

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی نے شہر میں انسداد تجاوزات کریک ڈائون شروع کردیا-اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید بلوچ کی ۔

سربراہی میں اینٹی تجاوزات سکواڈ نے ایوب چوک،اکبربازار،سنگلانوالہ چوک،میلاد مصطفی چوک و دیگر بازاروں سے رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے راستے کشادہ کراد ئیے - کارروائی کے دوران دکانداروں کی طرف سے سڑکوں پر رکھا گیا سامان قبضہ میں لے لیا گیا-میونسپل کمیٹی،سول ڈیفیننس ،پولیس پر مشتمل اسکواڈ نے بشتر سڑکوں،بازاروں کو تجاوزات سے کلئیر کرالیا اس موقع پر مقررہ حد سے تجاوز کرنے ،عارضی،پختہ رکاوٹیں کھڑی کرنے والے دکانداروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید بلوچ کا کہنا تھا کہ بلاتفریق کارروائی شروع کی گئی ہے -شہر میں تجاوزات کسی صورت براشت نہیں کی جائینگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں