اقدام قتل کا ملزم اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ جاری

اقدام قتل کا ملزم اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ جاری

ملتان (کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم عابد حسین کو اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔

عدالت نے ملزم کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے ۔ منشیات فروختگی کے مقدمہ میں ملوث ملزم شہباز کی عبوری درخواست ضمانت کو خارج کر دیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم حبیب اللہ کی عبوری درخواست ضمانت کو خارج کر دیا ۔شہری پر تشدد کے مقدمہ میں ملوث ملزم شکیل کی عبوری درخواست ضمانت کو منظور کر لیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان امجد اور زبیر کی ضمانتوں کو خارج کر دیا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کو ضمانت کے اخراج کے بعد احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے اغوا اور زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم گل شیر خان کی درخواست ضمانت کو مدعی فریق سے صلح ہو جانے پر منظور کر لیا ۔عدالت نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم فہیم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔ پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم فہیم کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا تھا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں