پولیس افسروں میں بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم

 پولیس افسروں میں بہترین کارکردگی  پر سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی نے پولیس افسروں میں بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے ۔

 سی پی او ملتان نے تمام پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی ، ملزموں کو گرفتار کرنے پر ایس پی گلگشت سیف اللہ، ڈی ایس پی کینٹ جاوید طاہر مجید، ڈی ایس پی صدر بخت نصر، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن راؤ طارق پرویز، ڈی ایس پی واک شبینہ کریم، ایس ایچ او واک مریم فیض، ایس ایچ او بدھلہ سنت زاہد بیگ ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد شریف اور دیگر افسروں کو نقد انعامات اور تعر یفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں