گگو منڈی :وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

گگو منڈی :وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

گگو منڈی (نمائندہ دنیا)گگو منڈی میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم ہو گئے ۔

ڈاکو خادم حسین سے نقدی اور موبائل فون، دانش کلیم اور دو ساتھیوں سے موبائل فونز اور نقدی 115500 روپے ،محمد مشتاق سے نقدی 30000 روپے لوٹ لی گئی۔تھانہ سٹی کے علاقہ سے محمد یونس ،تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ سے محمد عمیر،طلحہ اکرم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سے ،محمد زمان کا شادمان کالونی سے موٹرسائیکل چوری ہو گیا۔ شاہد کریم کی والدہ کے زیورات مالیتی اڑھائی لاکھ اور نقدی 10 ہزار چوری ہو گئی۔تھانہ شیخ فاضل کے علاقہ سے محمد حسن کے ٹیوب ویل کی شافٹ پلی ،محمد انور کی ٹربائین سے تار تھری کور ،تھانہ فتح شاہ کی حدود سے منیر احمد کی ٹربائین ،محمد بشیر کا بیل معہ ریڑھی ، الطاف حسین کی ٹربائین ،تھانہ صدر کی حدود سے فیاض علی کی بکری،غلام اصغر کا چھترا چوری ہو گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں