مسلم لیگ ن ہی ملک کو ایشین ٹائیگر بنائے گی :تہمینہ دولتانہ

مسلم لیگ ن ہی ملک کو ایشین ٹائیگر بنائے گی :تہمینہ دولتانہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کی رہنما اور ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گی اور جلد ہی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ۔۔۔

روز مرہ کی چیزیں سستی کرنے سے عوام کو بہترین ریلیف دیا جا رہا ہے اور سعودی عرب سے کاروباری معاملات ہونے پر ملک میں بہت جلد خوشحالی آئیگی ۔ وہاڑی سے ملتان ڈبل سڑک ، موٹر وے سے لنک اور میڈیکل کالج وہاڑی کی عوام سے مسلم لیگ ن کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ سستی روٹی سکیم سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کے دل جیت لئے ۔ تہمینہ دولتانہ نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر منیر احمد خان ڈاھا، سابقہ ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں، سید اجلال حیدر سے ملاقات مزید کہا کہملک میں بہت جلد خوشحالی آئیگی ، اس موقع پر منیر احمد خان ڈاھا نے میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے کہا کہ میاں نواز شریف ،وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور تہمینہ دولتانہ نے وہاڑی کے طالبات کے لئے بہت بڑی خوشخبری دی ہے اور عوام بھی مسلم لیگ ن کے لئے ہر لمحہ حاضر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں